نالندہ میں کرنٹ لگنے سے کسان کی موت

تاثیر  ۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف ، 04 اگست:نالندہ ضلع کے انگاری تھانہ علاقہ کے تحت رسل پور گاوں میں کرنٹ لگنے سے ایک کسان کی موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت رسل پور گاوں رہائشی ونود پرساد کے 37 سالہ بیٹے منیش رنجن کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے کو لیکر متوفی کے بھائی نے بتایا کہ وہ کھیت کی سینچائی کے لئے اتوار کی صبح گئے تھے۔ جہاں بجلی کے تار جوڑنے کے دوران بجلی کے رابطہ میں آگئے جس سے جائے وقوع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع انگاری تھانہ کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا۔
متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا۔ گھر والے وہاں پہنچے تو بجلی کاٹ دی گئی اور لاش کو کھیت سے باہر نکالا گیا۔