تاثیر ۲۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کٹنی، 29 اگست:رنگناتھ نگر تھانہ علاقہ کے ہسٹری شیٹر اور 19 جرائم کو انجام دینے والے شاطر بدمعاش دیپک ونشکار کے اہل خانہ کے ساتھ پوچھ گچھ کے دوران مارپیٹ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر کٹنی جی آر پی تھانہ انچارج کو لائن اٹیچ کر دیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ ڈی ایس پی سطح کے افسر سے کی جائے گی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دی ہے۔
ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ حقائق ان کے نوٹس میں آنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ٹوئٹر پر دکھائی گئی تصویر اکتوبر 2023 کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دکھائے گئے افراد شاطر بدمعاش دیپک ونشکار کے رشتہ دار ہیں۔ دیپک ونشکار کے خلاف جی ا?ر پی تھانہ کٹنی میں 19 جرائم درج ہیں۔ دیپک ونشکار 2017 سے نگرانی شدہ بدمعاش ہے۔