سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)پٹنہ بیلی روڈ واقع ایک مکان سے اغوا ہوئی طالبہ کی برآمدگی کے ساتھ اغوا کار کلیدی ملزم سمری تھانہ حلقہ کے پھلتوہا گاؤں باشندہ دیپو یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے کوتوالی تھانہ صدر راجن کمار نے بتایا کہ دلی نوئیڈا سیکٹر 122 واقع ایک ہوٹل سے دونوں کو برآمد کیا گیا ہے طالبہ کو عدالت میں بیان کرانے کے بعد اس کے والدین کو سونپ دیا گیا ہے گرفتار ملزم دیپو یادو کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے بتا دیں کہ طالبہ کو برآمد کرنے کو لے کر ایک ہفتہ پہلے اغوا کار کے پھلتو ہا واقع گھڑ پر پٹنہ کوتوالی تھانہ صدر راجن کمار نے سمری تھانہ کی مدد سے چھاپے ماری کر دبش بنایا تھا جس کے بعد موبائل لوکیشن کے ذریعے دونوں کو دلی سے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اغوا معاملے کا کلیدی ملزم دیپو یادو اپنا گھر پھلتوہا چھوڑ کر تین مہینے سے فرار رہنے پر اس کے بھائی منٹو یادو پر دبش بنانے کو لے کر کوتوالی تھانہ کی پولیس اپنے ساتھ لے کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد پی آر بانڈ پر چھوڑ دیا تھا معلوم ہو کہ گرفتار ملزم دیپو یادو پٹنہ بیلی روڈ کے ہڑتالی موڑ پر کسی سیاستداں کے گاڑی کا ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا اس درمیان اغوا طالبہ کو بہلا پھسلا کر 20 اپریل کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا اغوا ہوئی طالبہ کے والد نے واقعہ کو لے کر کوتوالی تھانہ میں منٹو یادو دیپو یادو ٹھکن یادو سمیت دیگر کو نامزد کر اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی