تاثیر ۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پیرس، یکم اگست: ایشین گیمس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی نکہت زرین جمعرات کو نارتھ پیرس ایرینا میں پیرس 2024 اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام باکسنگ کے راؤنڈ آف 16 میں ٹاپ سیڈ چین کی وو یو سے 0:5 سے ہار گئیں۔ وو نے پہلا راؤنڈ 1-4 سے جیت لیا، پانچ میں سے چار ججوں نے اس کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے راؤنڈ میں بھی شاندار فتح درج کرائی۔اس میچ سے پہلے دو بار کی عالمی چیمپئن نکہت نے 2022 کے بعد سے صرف دو میچ ہی ہارے تھے۔ وہ کامن ویلتھ گیمس کی چیمپئن اور ایشین گیمس میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔اس سے قبل دو بار کی عالمی چیمپئن نے اتوار کو جرمنی کی میکسی کیرینا کلوٹزر کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ خواتین کے 50 کلوگرام اولمپک پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ پہلے راؤنڈ کے بعد تین کارڈز سے پیچھے رہ کر، نکہت نے نارتھ پیرس ایرینا میں راؤنڈ آف 32 میں جرمن کے خلاف 0-5 کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ غیر سیڈ زریں کو تمغے کی مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا، لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔

