تاثیر ۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3/ اگست:مرکزی حکومت نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو پیرس کے دورے کے لیے سیاسی منظوری نہیں دی ہے۔ ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق بھگونت مان نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پیرس جانا تھا لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں سیاسی کلیئرنس نہیں دی گئی۔بھگونت مان کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے۔ انہیں 3 اگست سے 9 اگست تک پیرس جانا تھا۔ ان کے پیرس دورے کا مقصد 4 اگست کو ہونے والے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوارٹر فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کو سپورٹ کرنا تھا۔ پیرس جانے کے لیے ان کی طرف سے سیاسی کلیئرنس طلب کی گئی۔
مرکزی حکومت نے اجازت کیوں نہیں دی؟معلومات کے مطابق بھگونت مان کو مرکزی حکومت نے اجازت نہیں دی کیونکہ ان کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے۔ اس مختصر نوٹس پر اس کی سطح کی حفاظت کا انتظام کرنا ممکن نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ آفس کو جمعہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ سیاسی لوگوں کے ملک سے باہر جانے کے لیے وزارت خارجہ سے پولیٹیکل کلیئرنس ضروری ہے۔