تاثیر ۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 3 اگست:بہار کے کشمیر کے نام سے مشہور ٹھنڈے آبشار کاکولاٹ کی تزین کے کام کا افتتاح ہفتہ کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا جس کی صدارت وزیر جنگلات اور ماحولیات ڈاکٹر پریم کمار نے کی۔ اس موقع پر سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود تھے۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کاکولات آبشار میں 5 کروڑ 71 لاکھ 93 ہزار روپے کی لاگت سے کیے گئے تزئین کے کام کا افتتاح کیا جس میں قدرتی تالاب ، چینج روم ، پرائمری ہیلتھ سینٹر ، کیفے ٹیریا ، انتظامی عمارت ، سیاحتی معلوماتی مرکز ، سیف ہاؤس ، پارکنگ،پینے کے پانی ، بیت الخلا وغیرہ شامل ہیں۔ کاکولات ا?بشار قدیم زمانے سے نوادہ ضلع کے گووند پور بلاک کے جنگلاتی علاقے میں ایکتارا گاو?ں کے قریب واقع ہے۔ جہاں مسلسل ٹھنڈی آبشار صدیوں سے سیاحوں کو سکون بخش رہی ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں کاکولات سیاحوں کو ایک کلومیٹر کے فاصلے سے ٹھنڈک کا تجربہ کرواتا ہے، اس ا?بشار کی ابتدا لوہااور ندی سے ہوتی ہے جو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کی لوہاڈنڈ پہاڑی سے نکلتی ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ جنوبی بہار کی سب سے اہم آبشار کاکولات شیتل آبشار کی خوبصورتی کا کام بہت اہم تھا، گرمی کے دنوں میں کئی ریاستوں سے سیاح یہاں آتے ہیں اور کشمیر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اور بھی بہت سے کام باقی ہیں جو جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ کاکولات کو خوبصورت بنانا سیاحت کے نقطہ نظر سے بڑا کام ہے۔ جسے حکومت نے پورا کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے کہا کہ اب سیاحوں کے لیے صورتحال بہت آسان ہو گئی ہے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ حکومت نے کاکولات کو خوبصورت بنانے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔ جسے بہار میں کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے، گرمیوں کے دنوں میں سیاحوں کو راحت ملتی ہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی وویک ٹھاکر نے بھی کاکولات کی ترقی کی تعریف کی اور وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ مقامی ایم ایل اے محمد کامران نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کاکولات کی خوبصورتی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یہاں ایک بہتر پوسٹ آفس بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر مگدھ ڈویڑن کے کمشنر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشترنیل سنگھ ، نوادہ کے ڈی ایم آشوتوش کمار ورما ، ایس پی امبریش راہل ، ڈی سی دیپک کمار مشرا ، اے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ ، رجولی کے ایس ڈی او آدتیہ کمار پیوش ، بی ڈی او شیلیندر کمار وغیرہ موجود تھے۔ اس کے بعد دوپہر 2:00 بجے وزیر اعلیٰ وارث علی گنج میں اڈانی کی طرف سے قائم کی گئی سیمنٹ فیکٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

