کٹھل کھانے سے نصف درجن سے زیادہ افراد بیمار اسپتال میں داخل

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)   کٹھل کھانے سے نصف درجن سے زیادہ گاؤں کے لوگ فوڈ پوائزن کا شکار ہو گئے جسے سی ایچ سی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے واقعہ مظفر پور ضلع کے کٹرہ تھانہ حلقہ کے ججوار گاؤں کا بتایا گیا ہے ہے سرحدی ہسپتال ہونے کی وجہ سے نصف درجن لوگوں کا علاج سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال کے ڈاکٹر پریم چند پرساد کی نگرانی میں ایمرجنسی وارڈ میں چل رہا ہے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ججوار گاؤں باشندہ پریاگ مہتو کی بیوی کماری دیوی، نند کشور مہتو کی بیوی چاندنی دیوی، اندرجیت کمار کی بیوی پوجا کماری، نند کشور کی بیٹی سنجو کماری،  اندرجیت کمار کے بیٹے ریتک کمار سمیت دیگر کو سلائیڈنگ کر دوا دیا جا رہا ہے اسپتال میں داخل کماری دیوی نے بتایا کہ ایک درجن سے زیادہ ججوار گاؤں کے لوگ کٹھل کھانے سے بیمار ہو گئے جن میں سے زیادہ تر لوگ گاؤں کے نجی اسپتال میں علاج کرا رہے ہیں اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ سیتامڑهی کے سیتاچوڑی گاؤں میں کٹھل کھانے سے بیمار نصف درجن لوگوں کا علاج وہاں کیا جا رہا ہے ججوار کی متاثرہ چاندنی دیوی نے بتایا کہ سیتامڑھی کے سیتا چوڑی گاؤں رشتہ دار کے یہاں سے تحفہ میں کٹھل ججوار بھیجا گیا تھا جسے خاندان کے جن لوگوں نے  کٹھل کا استعمال کیا سبھی فڈ پوائزن کا شکار ہونے کے ساتھ پیٹ میں درد کی شکایت ہو گئی اور شدید طور سے بیمار ہو گئے اگل بغل کے گھروں میں تحفہ کے شکل میں بھیجا گیا کٹھل جن لوگوں نے کھایا سبھی بیمار چل رہے ہیں میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چند نے بتایا ہے کہ شدید گرمی میں کٹھل کا استعمال کرنے سے زیادہ تر لوگوں کے پیٹ درد سر درد الٹی دست و دیگر مسئلہ پیدا ہو گیا  ہے جو فڈ پوائزن ہے سبھوں کا علاج چل رہا ہے خطرے سے باہر ہیں