ہماچل میں لاہول اسپیتی کی پن ویلی میں بادل پھٹنے سے خاتون کی موت

تاثیر  ۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کلو، 03 اگست: ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی قبائلی ضلع میں پن ویلی کے سگنم نالہ میں بادل پھٹنے سے سیلاب کی زد میں آنے والی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (کاجا) راہل جین نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جین نے بتایا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔ پدما دورجے کی بیوی یشے جانگمو اپنے بچوں کے ساتھ سگنم نالے سے کچھ دور ایک کھیت سے مٹر کی فصل نکال رہی تھی۔ اچانک بادل پھٹنے سے نالہ میں طغیانی آگئی۔
اس دوران وہ پانی کے سیلاب کی زد میں آ گئی۔ اس کی لاش مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت میں کچھ کھیت- کھلیہانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بادل پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، آئی ٹی بی پی، دیہی اور طبی ٹیمیں پہنچ گئیں۔