تاثیر ۲۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 26 اگست:۔علی گڑھ میں آج چہلم موقع پرالم کے جلوس نکلے اور مجالس کا انعقاد نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ کیا گیا جس میں پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور انکے اقربا ء کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیت الصلواسے نکلے جلو س میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی جو اپنے طے شدہ راستوں سے گذرااس موقع پر ماتمی جلوس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،جلوس کے موقع پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے الم کی زیارت کی۔شہر کی مختلف تنظیموں اور انجمنوں سے لوگ بیت الصلواپر جمع ہوئے یہیں سے جلوس یکجاہوکر کرایس ایس نارتھ،ویسٹ ایشین اسٹڈیز،یونیورسٹی روڈ، وائس چانسلر لاج سے ہوتا ہوا بیت الصلواپر اختتام پزیر ہوا۔جلوس میں نہایت ہی احترام کے ساتھ خواتین اور بزرگ شامل رہے، چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین و بچیوں کے ذریعہ نکالا گیا جلوس سب کی توجہ کا مرکز بنا، لڑکیوں نے ہاتھو ں میں تختیوں لی ہوئی تھی جس پر اسلام زندہ آباد کے ساتھ برائی کے خاتمہ وغیرہ کے سلوگن تھے اور اسلام کی اہمیت کو ظاہر کیا گیا تھا۔آج اے ایم یو میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اصغر نے کہا کہ امام حسین کی شہادت حق کے حصو ل اور انصاف کو قائم کرنے کے لئے تھی آج امت مسلمہ انتشار اور پسماندگی کا شکار ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ اسکے اندر حضرت حسین کا اخلاص اب باقی نہیں رہا ہے ہے،انھوں نے کہا کہ نواسہ رسول کی ساری زندگی پوری دنیا کے لئے مشعل ِ راہ ہے۔اس موقع پرتنظیم العزا کے سیکریٹری سیدنادر عباس نقوی نے چہلم کی مناسبت سے اپنے تاثرا کا اظہار کیا،انھوں نے بتایا کہ جلوس میں بلا تفریق مذہب وملت سبھی لوگ عقیدت سے شامل ہوتے ہیں علی گڑھ میں آج نکلے جلوس میں سیاسی اور سماجی خصیات نے بھی شرکت کی ہے۔ ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اعظم میر نے کہا کہ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے حق کا پرچم بلند کرنے کے لیے اپنی زندگیوں کو قربان کر دیا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حق کے لیے متحد ہو جائیں اور اس کو قائم کرنے کے لیے عملی اقدام کریں، امام حسین کی شہادت کا غم آج چودہ سوسال بعد بھی اسی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے انھوں نے اس وقت کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی تھی آج بھی دنیا بھر میں مظالم دھائے جارہے ہیں،حضرت علی کے پیغام کے مطابق ہم سبھی کو انکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ اس موقع پرامامیہ میڈکس گیٹ ویل چیرٹیبل کلینک کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات کے ساتھ لوگوں نے حصہ لیتے ہوئے خون عطیہ کیا،اس موقع پر متعدد تنظیموں کی جانب سے سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں وہیں سماجی کارکنان کے ساتھ سیاسی پارٹی کے لیڈران نے بھی جلوس میں شریک ہوکر اظہارِ عقیدت کیا۔