قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر ہوا والی بال کے مقابلے کا انعقاد

تاثیر  ۳۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے 119 ویں یوم پیدائش کے موقع پر روہتاس ضلع جموہار کی گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کھیل کے میدان میں قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران مختلف فیکلٹیز کے طلباء نے شرکت کی، کل شام ہونے والا والی بال میچ فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے طلباء اور نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے طلباء کے درمیان ہوا جسمیں فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے طلباء فاتح رہے جبکہ ابھینو نارائن سنگھ کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا، اسی طرح ایک اور میچ نارائن انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی اور نارائن نرسنگ کالج کے درمیان کھیلا گیا جسمیں نارائن انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کی ٹیم نے فتح حاصل کی، اس گیم میں پلیئر آف دی میچ اکچھئے کمار تھے جسکی کوآرڈینیشن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر راجیو رنجن اور یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ڈاکٹر رجنیش کمار نے کی ۔  اس موقع پر دیو منگل میموریل ٹرسٹ کے سکریٹری گووند نارائن سنگھ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر مہیندر کمار سنگھ اور یونیورسٹی کے پی آر او بھوپندر نارائن سنگھ نے میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جہاں اسپورٹس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیت رنجن، اوم ستیم، روپیش کمار، یوگیش اپادھیائے اور دیگر فیکلٹیز اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔