ارباب مدارس عوام کے دین و ایمان کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشان رہیں: مفتی خالد انور المظاہری

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سوپول (محمد ابوالمحاسن ( ملک میں مدارس اسلامیہ کاکردار بےحد تابناک رہا ہے اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت،علوم اسلامیہ کی نشرواشاعت،ملک وملت کی تعمیر وترقی اور اسلام مخالف تحریکات کی سرکوبی میں مدارس اسلامیہ نے زریں کارنامے انجام دیئے ہیں آج ہم مدارس اسلامیہ کے ذمہ داروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ جہاں مدارس میں طالبان علوم نبوت کو معیاری تعلیم وتربیت سے مزین کریں وہیں مسلم سماج اور معاشرہ میں خاموشی سے پیر پھیلاتی فرق باطلہ و ضالہ کی کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے ہمہ وقت بیدار رہیں خاص طورپر فتنہ شکیلیت اور فتنہ گوہر شاہی کی سرکوبی کی ہرممکن جدوجہد کریں یہ باتیں آج رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سوپول شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے زیر اہتمام منعقد “اجلاس مجلس عمومی میں جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا مفتی خالد انور مظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ بہار نے کہیں انہوں نے مدارس کے داخلی نظام کو معیاری اور مستحکم بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ضلعی سطح پر مربوط مدارس کو اجتماعی امتحان کی پیش رفت کرنی چاہئے تاکہ تعلیم کا معیار بلند ہو اور تعلیم وتربیت میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہو اجتماعی امتحان کے طریقہ کار کو کس طرح آسانی سےاپنایاجائے دیگر اضلاع کے مشاہدات کی روشنی میں تفصیلات بیان کیں اور مدارس کو اپنے نصب العین پر اولین توجہ مرکوز کرنے اور باہمی ربط و اتحاد کو فروغ دینے کی تلقین کی اور مدارس کے نظام کو پوری احتیاط،تدبر اور تیقظ کے ساتھ چلانے کی ترغیب دی اور کہا کہ فراہمی سرمایہ کاطریقہ باوقار رکھا جائے ،خیانت اور دھوکہ فریب سے اجتناب کیا جائے اور عالمانہ وقار کو مجروح  ہونےسے بچاجائے مولانا نوراللہ صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سوپول نےصدارت اور مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ محمودیہ و جامعہ زبیدہ للبنات چھٹہی پلارنے کی افتتاحی خطاب میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سوپول کے جنرل سکریٹری مفتی امان اللہ قاسمی بانی ومہتمم جامعہ رشیدیہ گنپت گنج ضلع سوپول نے ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے زریں خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی تاریخ وخدمات اور اغراض ومقاصد پر مفصل روشنی ڈالی اور”اجلاس مجلس عمومی کےایجنڈے کو تفصیل سے پیش کرکے اس پر ارباب مدارس سے تجاویز اور آراء طلب کی گئیں چنانچہ اتفاق رائے سے ضلع سوپول کے مربوط مدارس کےاجتماعی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ لیاگیا اور دارالعلوم کی فکر سے ہم آہنگ مدارس کی فہرست سازی کا بھی فیصلہ ہوا اورمدارس کا آپسی ربط و اتحاد کو فروغ دینےکا بھی عزم لیا گیا اور فرق باطلہ اور فرق ضالہ کی تردید و سرکوبی کے لئے جمعہ کے خطبات کے ذریعےاور جگہ جگہ اجلاسوں کے ذریعے عوام الناس میں بیداری لانے کابھی پروگرام بنایا گیااس پروگرام میں مولانا نوراللہ صاحب قاسمی، مولانا نعمت اللہ قاسمی،مفتی انصار قاسمی معاون مہتمم جامعة القاسم مدھوبنی،مولانانورالہدی قاسمی مہتمم جامعہ انوار محمدیہ مہیش پور بسبٹی،مولانانورعالم قاسمی نائب صدرجمعیةعلماءسوپول،مولانایوسف صاحب قاسمی،مولانا رمضان صاحب قاسمی،مولانا محب اللہ قاسمی،قاری رضوان اشاعتی نے بھی اظہار خیال کیاپورے ضلع کے اکثر مدارس کے مندوبین نے شرکت کی