تاثیر ۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اجین، 8 اگست: بی ایس این ایل ایک بار پھر ٹیلی کمیونیکیشن خدمات میں پرائیویٹ کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں ا? گیا ہے۔ فی الحال کمپنی اپنے صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر4- جی ڈیٹا فراہم کر رہی ہے۔ 5- جی خدمات بھی جنوری کے مہینے سے شروع ہو جائیں گی۔ اس کے لیے ٹی سی ایس کمپنی کے دیسی آلات لگائے جارہے ہیں۔ 3- جی تک چینی کمپنیوں کے آلات پر منحصر تھی، مزید خدمات اور پارٹس کی کمی کی وجہ سے بی ایس این ایل پیچھے رہ گیا تھا۔یہ جانکاری بی ایس این ایل اجین کے جنرل منیجر بسنت گپتا نے دی۔ بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں سب سے سستے 4- جی ڈیٹا پلان بی ایس این ایل کے ہی ہیں۔ چونکہ بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ ایسی صورتحال میں صارفین کو کم قیمت پر خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈویڑن میں ہر ماہ 36 ہزار نئے صارفین بی ایس این ایل میں شامل ہو رہے ہیں، یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ پہلے ہر ماہ تقریباً 6 ہزار صارفین اس میں شامل ہوتے تھے۔ چونکہ پرائیویٹ کمپنیوں کے ڈیٹا پلان مہنگے ہیں اور علاقوں میں نیٹ ورک کے مسائل ہیں، اس لیے عام لوگ ایک بار پھر بی ایس این ایل کا رخ کر رہے ہیں۔بسنت گپتا نے کہا کہ بی ایس این ایل کی نئی اسکیم کے تحت جن موبائل صارفین کے پاس 3- جی سم ہے انہیں 4-جی سم مفت دی جا رہی ہے۔ انہیں اپنے موبائل فون کے ساتھ دیواس گیٹ واقع دفتر ا?نا ہے۔ یہاں ہم 10 منٹ میں نئی سم دیدیں گے، تاکہ صارفین کو موجودہ شرح پر 4-جی نیٹ ورک مل سکے۔ اس کے لیے ا?پ کو کوئی دستاویز لانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویڑن میں 180 نئے ٹاور لگائے جا رہے ہیں، تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ تمام ٹاورز دیسی آلات سے لیس ہوں گے۔ اس سے قبل 3-جی ٹیکنالوجی اور آلات چین سے لیے گئے تھے۔ بعد ازاں پارٹس کے فقدان کی وجہ سے ٹاورز بند ہونے لگے تھے۔ اس بار دیسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سب کچھ صرف ہندوستان میں دستیاب ہوگا۔ ایسی صورت حال میں مستقبل میں کوئی ٹاور وغیرہ بند نہیں ہوگا۔