سہرسہ(سالک کوثر امام) ضلع میں حکومت بہار کے محکمہ دیہی ترقی کے وزیر شراون کمار کی صدارت میں ضلعی سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں وزیر نے جیویکا دیدیوں کی حمایت کرنے والی 224 گاؤں کی تنظیموں کو 15 کروڑ 21 لاکھ 55 ہزار روپے کا علامتی چیک پیش کیا۔ اس کے علاوہ بہار حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم – پائیدار روزی روٹی اسکیم کے تحت 198 مستحقین کو 1 کروڑ 62 ہزار روپے کا ٹوکن چیک فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور ان کے نفاذ پر زور دیا۔ میٹنگ میں ضلع کے مختلف عہدیداروں، عوامی نمائندوں اور جیویکا دیدیوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کی رپورٹ پیش کی۔ وزیر نے تمام لوگوں سے اسکیموں کے صحیح اور بروقت نفاذ کی اپیل کی اور ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔