تاثیر ۱۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 اگست:سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے یوم وفات کے موقع پر گورنرراجندر وشواناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پاٹلی پترا پارک پٹنہ میں آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی برسی کو سرکاری پروگرام کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ، بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو ، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری ، بی جے پی کے ریاستی صدر و ریوینو و اصلاحات اراضی کے وزیر دلیپ کمار جیسوال ، دیہی امور کے وزیراشوک چودھری ، رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد ، رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر ، رکن اسمبلی پرمودکمار ، رکن اسمبلی سنجیو چورسیا، رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی ، رکن قانون ساز کونسل کمود ورما ، سابق ممبر پارلیمنٹ رام کرپال یادو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایس سدھارتھ سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنان نے بھی آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجا اور بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت بھی پیش کیے گئے۔