تالاب میں ڈوبنے سےبچے کی موت

تاثیر  ۲۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)نالندہ میں آٹھ سالہ بچے کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ مذکورہ واقعہ کے بعد بچے کے اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا۔ غصہ میں آئے لوگوں نے اسپتال کے گارڈ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ جوابی کاروائی میں گارڈ کے ذریعہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت رہوئی تھانہ حلقہ کے براندی گائوں باشندہ گڈویادو کے 8سالہ بیٹا گلشن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ گھر والے اسے فوری طورپر رہوئی اسپتال لے گئے۔ جہاں سے اسے نالندہ صدر اسپتال ریفر کردیا۔ گائوں والوں کا الزام ہے کہ صدر اسپتال میں آدھا گھنٹہ تک کوئی دیکھ بھال نہیں ہوئی۔ جسکےوجہ سے بچے کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ اسپتال کےملازمین پر لاپروائی کا الزام لگا رہےہیں۔ وہیں گارڈ پر لاٹھی سے حملہ کرنےکا بھی الزام ہے۔ مذکورہ واقعہ کے بعد رہوئی تھانہ انسپکٹر کنال کمار موقع پر پہنچے اور معاملے کو شانت کرایا۔