ساگرجزیرہ کے قریب کارگو جہاز ڈوب گیا، کوسٹ گارڈ نے عملے کے 11 ارکان کو بچا یا

تاثیر  ۲۵   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 26 اگست: ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور ڈوبتے ہوئے کارگو جہاز ایم وی آئی ٹی ٹی پوما پر سوار عملے کے 11 ارکان کو بچا لیا۔ یہ جہاز کولکاتا سے پورٹ بلیئر جا رہا تھا لیکن ساگر جزیرے سے 70 ناٹیکل میل جنوب میں خراب موسم کی وجہ سے ڈوب گیا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ عملے کے تین ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا، “اتوار کی رات میں ہونے والے اس بے مثال ریسکیو آپریشن میں، کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ایک مربوط سمندری فضائی آپریشن کے ذریعے 11 افراد کو بچایا۔ کوسٹ گارڈ کے لیے یہ آپریشن فورس بحری جہاز ‘سارنگ’ اور ‘امودھ’ کی مشترکہ کارروائی اور ایک ڈورنیئر طیارے کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔