تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) پورنیہ یونیورسٹی، پورنیہ کی مستقل الحاق شدہ یونٹ پیپلز کالج ارریہ کے پرنسپل ڈاکٹر عنایت اللہ گزشتہ کل پورنیہ یونیورسٹی پورنیہ پہنچے اور نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) پون کمار جھا کے ساتھ ان کے کمرے میں بشکریہ ملاقات کی اور سب سے پہلے آپ نے نئے وائس چانسلر کوایک شال اوڑھا کر اور گلدستہ پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا اس موقع پر کالج کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر طاہر حسین، نوڈل آفیسر پروفیسر راکیش کمار ساہ، حاضری آفیسر دیپک کمار اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ جمیل اختر وغیرہ موجود تھے۔