تاثیر ۲۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 29 اگست:جمعرات کی دوپہر کانگریس کے چیف وہپ اور آدرش نگر اسمبلی کے ایم ایل اے رفیق خان پر ایک شخص کے ذریعہ حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق عوامی سماعت کے بعد ایم ایل اے رفیق خان بنی پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکل کر اسمبلی جا رہے تھے۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی بھاگتے ہوئے ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا ۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے فوراً پکڑ لیا اور صدر تھانے کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ایم ایل اے پر حملہ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے آئی۔ جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جے پور (ویسٹ) امیت کمار نے بتایا کہ صدر تھانہ علاقے میں واقع بنی پارک میں کانگریس ایم ایل اے رفیق خان کی رہائش ہے۔ جہاں کانگریس ایم ایل اے رفیق خان اپنے گھر پر عوامی سماعت کر رہے تھے۔ اس دوران ملزم نوجوان وہاں موجود تھا۔ جیسے ہی ایم ایل اے رفیق خان اسمبلی جانے کے لیے اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔ کھڑی کار میں بیٹھے ہوئے اچانک ایک شخص جو بھاگتا ہوا آیا اس نے ایم ایل اے پر حملہ کردیا۔ تاہم اس حملے میں وہ زخمی نہیں ہوئے۔ حملہ کرنے والے کو پکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کرنے میں بھی مصروف ہے کہ اس نے ایم ایل اے پر حملہ کیوں کیا۔