تاثیر ۲۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 20 اگست:- حکومت ہند اور بہار سرکار کی اقلیتی بہبود کی وزارت کی طرف سے بہت سی اسکیموں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دربھنگہ ضلع اقلیتی بہبود محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آنند کمار نے آج متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس و پلس ٹو صغریٰ گرلس ہائی اسکول کے احاطہ میں اپنی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہاسٹل کی سہولیات، کوچنگ اور دیگر تمام قسم کے کاموں کے انعقاد کے لیے کثیر المقاصد عمارت کی تعمیرایک ملٹی پرپس ہال کی تعمیر کیوتی بلاک کے اسراہا گاؤں میں اقلیتی طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی تمام سہولیات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرا رہی ہے – انٹر پاس لڑکیوں کے لیے بہت سی اسکیمیں چل رہی ہیں جیسے کہ ₹ 15000 اسکالرشپ کے طور پر دینا اس سے پوری طرح فائدہ اٹھانا اپ طلبہ و طالبات طالبات کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر آنند کمار نے صغریٰ گرلس ہائی اسکول کی عمارت کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ اس قدیم عمارت کی جگہ کسی تاخیر کے بغیر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔ متھیلا انسٹیٹیوٹ کے احاطے میں جنرل منیجر شمشاد نور، ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر، سنٹر ہیڈ تنویر امام، اساتذہ ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر وعیظ اکرم، گوپی کشن، سعید انور اور صغریٰ گرلس ہائی سکول کے صدر نیاز احمد سابق اے ڈی ایم، سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر شاکر خالق، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر احمد نسیم آرزو، انجینئر اشرف وارثی، گل احمد انصاری، سید رضی حیدر، نسیم احمد رفعت مکی کے علاوہ پرنسپل مسز حنا فردوس صاحبہ نے خطاب کیا۔ دونوں جگہوں پر آنند کمار کو پاگ، شال، گلدستے اور میمنٹو سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اس سال میٹرک کے امتحان میں صغریٰ گرلس ہائی اسکول میں رینک 1 سے 10 تک کی طالبات کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا، بہترین قرات کے لیے حافظہ فاطمہ شاہد کو آنند کمار کے ہاتھوں میڈل و سند اور ثقافتی پروگرام کے لئے میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ متھلا انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور اساتذہ کو محرم میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے پر میمنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔