جن دھن یوجنا کے ذریعہ غریب بھائیوں اور بہنوں کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا گیا – وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر  ۲۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 28 اگست: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جن دھن یوجنا کے 10 شاندار سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
سی ایم ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ آج ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ حکومت ہند کی اس فلاحی اسکیم کے ذریعہ سماج کی آخری صف میں کھڑے شخص کو بہتر زندگی اور معاشی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ جن دھن یوجنا کا نتیجہ ہے کہ اب وہ لوگ بھی بینکنگ خدمات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جنہوں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ جن دھن یوجنا کروڑوں ہم وطنوں خصوصاً غریب بہن بھائیوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کرنے والے تمام لوگوں اور اسکیم کے استفادہ کنندگان کو مبارکباد دی ہے۔