تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ (سالک کوثر امام) ضلع کے تحت بنمااٹہری تھانہ کے سربیلہ میں چل رہے چہلم میلہ دیکھ کر واپس لوٹ رہے لوگوں پر شرپسندوں نے گولی چلا دی۔ اس فائرنگ میں خاندان کے تین بچو کو گولی لگ گئی۔ سب کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ جس کی شناخت محمد حسین، مسکان خاتون اور صائبہ کے طور پر گئی ہے۔یہ واقعہ بنما اٹہری تھانہ حلقہ کے مقدم پور گاؤں وارڈ نمبر 7 میں پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے اپنے پڑوسی پر اس کا الزام لگایا ہے۔زخمی حسین نے کہا، ‘ہم چہلم کا میلہ دیکھنے گئے تھے کہ ایک آدمی کھڑکی کے پاس بیٹھا تھا۔ موبائل پر بات کرتے ہوئے دو لوگ میرے پیچھے آئے۔ اس کے بعد انہوں نے فائرنگ کردی۔دوسری زخمی لڑکی مسکان نے بتایا کہ ہم سربیلہ سے میلہ دیکھ کر آرہے تھے کہ ہم پر فائرنگ کی گئی۔ جس میں میری ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد میں بے ہوش ہوگئی۔خاندان کے رکن محمد افسر نے بتایا، ‘کچھ دن پہلے ان کے پڑوسی سے زمین کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا۔ جس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ مجھ سے کہا گیا کہ مقدمہ اٹھاؤ ورنہ وہ مجھے مار دیں گے۔منگل کی رات جب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ میلہ دیکھ کر واپس آ رہا تھا تو میرے پڑوسی نے میرے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی۔بنما اٹہری تھانہ انچارج جیوتیش کمار نے کہا کہ ‘فائرنگ کی اطلاع رات 2 بجے کے قریب ملی۔ جس کے بعد تمام زخمیوں کو ضلع کے ہی بختیار پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے سب کو صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔اس واقعے میں تین بچوں کو گولی لگی۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جلد ملزمین کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔