راجستھان میں بھارت بند کا ملا جلا اثر، اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی

تاثیر  ۲۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 21 اگست: درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے ریزرویشن میں کریمی لیئر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بدھ کوکئی تنظیموں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ راجستھان کے کئی اضلاع میں بند کے ملے- جلے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ جے پور، اجمیر، سوائی مادھوپور، سیکر میں بھی تمام بازار اور اسکول بند ہیں۔ پالی میں بند کی حامی کمیٹی کی ٹیموںنے زبردستی دکانیں بند کروا دیں۔ الور میں روڈ ویز کی بسیں نہیں چل رہی ہیں اور اس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پولیس انتظامیہ کے اہلکار سنگھرش سمیتی کے لوگوں سے مشورہ کر رہے ہیں۔ تمام لوگوں سے مظاہرے اور ریلی کو پرامن رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو 16 اضلاع میں آج کے لیے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ بھرت پور میں بھی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔