تاثیر ۲۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمددانش)نالندہ میں بدمعاشوں نے خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ساتھ ہی اسکے شوہر کی پٹائی کا معاملہ بھی روشنی میں آیا ہے۔ مذکورہ معاملہ کرائے پرسرائے تھانہ حلقہ کے چندرکورہ گائوں کی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ تین سال قبل بدمعاشوں نے ہماری اہلیہ کے ساتھ چھیڑ خانی کی واردات کو انجام دیا تھا۔ خاتون کے ذریعہ بدمعاشوں کو جیل بھیجوانے کا کام کرایا گیا تھا۔ کچھ ماہ قبل ہی بدمعاش ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ اور کیس اٹھانےکی دھمکی دےرہا تھا۔ بدمعاش کی بات نہیں ماننے پر بدمعاش نے اپنے حامیوں کےساتھ مل کر خاتون کا قتل کردیا ۔ ساتھ ہی اسکے شوہر کی پٹائی بھی کردی، متوفیہ کی شناکت شیو کمار یادو کی اہلیہ35سالہ ببیتا دیو ی کے طور پر کی گئی ہے۔ جیسے ہی مذکورہ واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ پولس کو ملی پولس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قضہ میں کر پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال بھیج دیا۔ اور مزید کاروائی میں جٹ گئی۔ پولس کا کہنا ہےکہ مجرمین کو قطعی بخشا نہیں جائےگا۔