ریلائنس کی آن لائن سالانہ جنرل میٹنگ سے کنیکٹ ہوئے ریکارڈ5.52 لاکھ لوگ

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 اگست 2024 ۔ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی آن لائن سالانہ جنرل میٹنگ میں 5 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ شیئر ہولڈرز اور دیگر نے شرکت کی۔ حصص یافتگان نے بڑی تعداد میں  سالانہ جنرلمیٹنگ میں شرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں ہونے والی اے جی ایم کا تھا جس میں تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ 2022 میں یہ تعداد 3 لاکھ 90 ہزار تھی۔ کمپنی کوویڈ وبائی مرض کے وقت سے ہی ورچوئل  اے جی ایم منعقد کر رہی ہے۔
کمپنی نے کئی بڑے تکنیکی انتظامات کیے تھے تاکہ لاکھوں شیئر ہولڈرز گھر بیٹھے کمپنی کی جنرل میٹنگ میں شرکت کر سکیں۔ ویڈیو کالنگ ایپ ’’ جیو میٹ‘‘ پر منعقدہ کمپنی کیسالانہ جنرل  میٹنگ  میں گونگے بہرے افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ کمپنی کی طرف سے شیئر ہولڈرز کو پیش کی گئی تمام تجاویز اشاروں کی زبان میں دستیاب تھیں۔ اس کے علاوہ ریلائنس نے ایک چیٹ بوٹ نمبر بھی جاری کیا جس پر شیئر ہولڈرز اور دیگر اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔
ریلائنس انڈسٹریز کے ترجمان نے کہا، “اے جی ایم میں زیادہ سے زیادہ شیئر ہولڈرز کی شرکت کمپنی میں شیئر ہولڈرز کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ 5 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ لوگوں کا  جیو میٹ میں شامل ہونا نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لیے ایک کامیابی ہے۔ ہماری تکنیکی ٹیموں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔