وزیر اعظم مودی کی اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے مشرق وسطیٰ کے صورتحال پر بات چیت

تاثیر  ۱۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 اگست: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور متاثرہ افراد کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کے لیے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “میں ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی پر وزیر اعظم نیتن یاہو کے فون کال اور پرجوش خواہشات کی ستائش کرتا ہوں۔ ہم نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صورتحال کوبہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور متاثرہ افراد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے کے لئے بھارت کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔