صحافی بھائیوں کیلئے رکشا بندھن پروگرام کا انعقاد

تاثیر  ۱۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ،18 اگست (پریس ریلیز) پرجاپتا برہماکماری ایشوریہ وشوودیالیہ بڑی پٹن دیوی پنچ وٹی کالونی سیوا کیندر پر آج( اتوار کو ) صحافی بردران کے لیے رکشا بندھن مہوتسو منایا گیا جسمیں کئی صحافی شامل ہوئے ۔ پرو گرام کا انعقاد پٹنہ سٹی سینٹر انچارج بی کے رانی دی دی  نے کیاتھا۔انہوں نے صحافی راج کشور سنگھ اور ایس این شیام اور ذوالقرنین سمیت کئی صحافیوں کو راکھی باندھتے ہوئے مبارکباد دی ۔ساتھ ہی انہوں نے رکشا بندھن کی اہمیت  بتایا کہ اس ہاتھ سے کبھی غلط کام نہ ہو،روحانی تحفظ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط خیالات سے بچاؤ، بری صحبت سے بچاؤضروری ہے۔ اس موقع پر آروہی بہن، رچا بہن، جیوتی بہن، راکیش بھائی سمت بھائی شامل ہوئے۔