تاثیر ۱۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کوچادھامن کشنگنج( زاہد حسین مصباحی)
بلاک کے کیری بیرپور پنچایت میں دیہاتی سڑک محکمہ ایم آر منصوبہ کے تحت ایک کروڑ ۶۳ لاکھ ۱۴ ہزار کی لاگت سے دو سڑکوں کا سنگ بنیاد مقامی رکن اسمبلی اظہار اصفی نے رکھا۔اس موقع پر اظہار اصفی نے کہاکہ کیری بیرپور پنچایت کے کیری بیرپور چوک سے چین پور بیشن پور اور کربلا چوک سے کنہیا باڑی ھاٹ کھٹیاٹولی تک یہ سڑک جوڑے گی ۔ دونوں سڑکوں کے بن جانے سے اس علاقہ کے ایک بڑی آبادی کو آمد رفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ھونے کے بعد کئی سالوں سے علاقے کی ترقی کے لئے میری طرف سے کوشش جاری ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ہلدی کھوڑہ پنچایت کے ہلدی کھوڑہ ہاٹ سے ڈی بی ۵۰/ سڑک جاگیر بستی بھاگ بیسا تک جانے والی سڑک کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔علاقے کے تمام تر سڑکوں کے بارے میں جانکاری لیا جا رہا ہے۔اور برسات سے پہلے ندی کٹاؤ سے جڑے تمام تر علاقے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ فوری طور پر ان کاموں کو انجام دے سکوں۔الحاج محمد اظہار اصفی نے کہا کہ کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں چوطرفہ ترقی ہو۔ یہاں کے لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات ملے حکومت کے ذریعہ چلائے جا رہی منصوبہ کو زمین پر اتار کر لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا جائے اس کے لئے لگاتار کوشش جاری ہے ۔اس سنگ بنیاد کے موقع پر بیشن پور پنچایت کے مکھیا پنٹو چودھری۔تجیم الدین نہال اختر حیدر عالم شکیل عالم نعیم اختر شہنواز عالم گلزار عالم رہبر کونین حبیب اختر پرویز عالم منظر راہی مظفر عالم سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔