روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے زیراہتمام ساون مہا اتسو میں خواتین نے خوب لطف اٹھایا

تاثیر  ۱۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی18 اگست ( ذوالقرنین) روٹری پٹنہ سٹی سمراٹ کے زیراہتمام مقامی دی گولڈن آرکڈ بیگم پور پٹنہ سیٹی میں ساون مہا اتسو کا اہتمام کیا گیا پروگرام کا افتتاح پی ڈی جی بندو سنگھ نے شمع روشن کر کے کیا کلب کے صدر دیوراج بلبھ اور پروگرام کی چیئرپرسن ریکھا یادو نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیااسٹیج پر سکریٹری دیوش نوادیہ خزانچی راجیو کمار سیما بلبھ ابھیشیک پیٹرک موجود تھے پروگرام کی نظامت محترمہ پوجا این شرما اور روچیتا ناوڈیہ نے بخوبی انجام دیا تمام ممبران اور مہمانوں نے کلب کی لڑکیوں کے بہت سے دلچسپ کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے سنتاکشی کپور اور راشی کے ڈانس پرفارمنس کو لوگوں نے خوب سراہا بیسٹ ساون ڈریس لیڈی کا ٹائٹل نوپور بھد انی نے جیتا اور بیسٹ ساون ڈریس جنٹلمین کا ٹائٹل ڈاکٹر ابھیشیک گولواڑہ نے جیتا بہترین کپل گیمز کے فاتح سشیل پودار اور مینا پودار تھے اور دوسرے فاتح گووند چودھری اور رینا چودھری تھے تمام ممبران نے کاشی کے چاٹ کا خوب لطف اٹھایا اس موقع پر سدھیر پربھات کویتا اروڑہ لتا کپور نیلم کیشری رام کمار وجے یادو ابھشیک پیٹریک احتشام الحق سنجئے سنہا دینش بھدانی پرمود کمار و لامبا وغیرہ سرگرم تھے۔