تاثیر ۱۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ ١٩/ اگست (پریس ریلیز) الور دیشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نور الاسلام اکیڈمی نے مشترکہ طور پر ملی الامین کالج کولکتہ کے آڈیٹوریم میں “پیغامِ کربلا” کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں قلم اخبار کے ایڈیٹر اور اقلیت کمیشن کے چئیرمین احمد حسن عمران نے شریک ہوکر کربلا کا پیغام لوگو تک پہونچایا۔ اس کے علاوہ مولانا آزاد کالج کے شعبہ عربی کے سربراہ پیرزادہ پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ مصطفیٰ جمال القادری نے شرکت کی۔ بدھ مت کے پیروکار وین بدھارکشیتا، کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل مسٹر ذکی، پرتک مجمدار، مدنا پور روضہ اقدس کے پیر سید شاہ مترشید علی القادری، رائیڈ اسٹریٹ جامع مسجد پیش امام مولانا شبیر علی مصباحی، المصطفی انٹر نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر اور نور الاسلام اکیڈمی کے صدر مولانا ڈاکٹر رضوان السلام خان، قادری ٹائمز کے ایڈیٹر سید منہاج الحسین الحسینی، راہ حق مجلہ کے ایڈیٹر مشتاق احمد، غلام مصطفی پبلک اسکول کے پرنسپل محمد جہانگیر صاحب نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر تنظیم کی جانب سے ضلع کے ڈیڑھ سو سے زائد معززین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ آخر میں عالمی شانتی و امن کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔