تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 اگست: سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹر حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا سوال کیا کہ کیا ہم حکومت کی ‘ پیاری بہن اسکیم’ جیسی مفت کی اسکیمات کو روک دیں؟
سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پونے کے پاشان میں زمین کے حصول کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت کی سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ جلد از جلد معاوضے کا ایک مناسب مسودہ تیار کریں، ورنہ ہمیں ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی دیگر مفت اسکیموں جیسے ‘ لاڑکی بہن یوجنا ‘ کو روکنے پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ پونے میں زمین کے حصول کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کی سے سخت سرزنش کی۔ پونے کے پشان علاقے میں نجی ملکیت کی زمین حاصل کرنے کے بعد، ریاستی حکومت نے زمین کے اصل مالکان کو مناسب معاوضہ نہیں دیا۔ اس لیے زمین کے مالکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اس معاملے میں آج (28 اگست) جسٹس بی. آر گوائی، جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے. وی وشواناتھن کی بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔