ٹرائی نے بناضرورت کمرشیل مواصلات کے معاملے پر مشاورتی پیپر جاری کیا، 25 ستمبر تک عوامی رائے مانگی

تاثیر  ۲۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 اگست: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے بدھ کو صارفین کو بے طلب پروموشنل کالز اور پیغامات سے بچانے کے لیے ایک مشاورتی پیپرجاری کی۔ اس مشاورتی پیپرکے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹر نے 25 ستمبر 2024 تک بنا ضرورت کمرشیل کمیونیکیشنز (یو سی سی ) کے معاملے پر عوام سے رائے طلب کی ہے۔
مواصلات کی وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ٹرائی نے صارفین کو بنا ضرورت پروموشنل کالز اور پیغامات سے بچانے کے لیے ایک مشاورتی پیپرجاری کی ہے۔ اس میں بے طلب تجارتی مواصلات (یوسی سی) کے معاملے پر عوامی رائے طلب کی گئی ہے۔ ریگولیٹر نے 25 ستمبر 2024 تک مشاورتی کاغذ پر اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے طلب کیے ہیں۔ اگر کوئی جوابی تبصرے ہیں،تو 09 اکتوبر 2024 تک بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔