روہتاس ضلع میں دن دیہاڑے دو نوجوانوں کے قتل سے خوفزدہ ہوا ضلع

 ایک قتل سہسرام ​​شہر کے بڑکی کرپوروا میں ہوا اور دوسرا قتل ہوا بکرم گنج میں
       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں دن دہاڑے دو نوجوانوں کے قتل سے پورا ضلع خوفزدہ ہو ہے، ایک واقعہ بکرم گنج میں اور دوسرا سہسرام ​​شہر کے بڑکی کرپوروا میں پیش آیا ۔ دریگاؤں تھانہ علاقہ کے بڑکی کرپوروا کے رہنے والے راجکیشور پاسوان کے 25 سالہ بیٹے سروج پاسوان کا قتل کیا گیا ہے، اسی طرح بکرم گنج وارڈ نمبر دو کے رہنے والے اشوک کمار کے 21 سالہ بیٹے امن کمار کا بھی قتل کیا گیا ہے، دونوں قتلوں کی وجہ سے سہس ​​شہر کا پوسٹ آفس چوک کل شام گھنٹوں جام رہا، اسی طرح بکرم گنج کا ٹنڈونی چوک بھی گھنٹوں تک جام رہا ۔ بتایا گیا کہ کرپوروا کے رہنے والے سروج پاسوان 29 اگست کی سہ پہر تقریباً 3 بجے اپنی بائک پر جا رہے تھے، اسی دوران دو لوگ ببھن گانواں کی طرف سے بائک پر آرہے تھے، بائک آمنے سامنے ہوئی، کڑی گفت و شنید کے جھگڑا ہونے لگا، موٹر سائیکل سوار سروج سروج کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا اور فرار ہو گئے، سروج خون میں لت پت سڑک پر گر گیا، واقعہ کے بعد سڑک سے گزرنے والے لوگوں نے مقامی لوگوں کو اطلاع دی تو گھر والے موقع پر آئے اور سروج کو صدر اسپتال سہسرام لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا جسکے بعد مشتعل لواحقین لاش لیکر پوسٹ آفس چوراہا پر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا ساتھ مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔ سہسرام صدر ایس ڈی ایم آشوتوش رنجن اور صدر ایس ڈی پی او دلیپ کمار کے ساتھ پانچ تھانوں کی پولس بھی موقع پر پہنچی اور لواحقین کو سڑک سے جام ہٹانے کیلئے راضی کرتی رہی لیکن لواحقین لاش کو سڑک سے ہٹانے پر راضی نہیں ہورہے تھے ۔ سروج کے قتل کے بارے میں دریگاؤں تھانہ انچارج کپل دیو پاسوان نے کہا کہ ایک نوجوان کے قتل کی اطلاع ملی ہے، یہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ اسی طرح بکرم گنج کے امن کو بھی گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، اہل خانہ سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، امن جمعرات کی صبح تقریباً پانچ بجے گھر سے نکلا تھا، دوپہر تین بجے تک گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ مقدمہ درج کرانے گئے تو پولس نے تھانے میں مقدمہ درج نہیں کیا، کچھ دیر بعد تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، کنیا اتکرانتی ودیالیہ کے نزدیک ٹنڈونی چوک بکرم گنج میں مشتعل اہل خانہ نے نوجوان کی لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا، اس سلسلے میں بکرم گنج تھانہ انچارج للن کمار نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع 3 بجے ملی، تب سے نوجوان کی تلاش جاری ہے، معاملے کی جانچ کی جارہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی، اسی طرح سروج پاسوان کا قتل ذاتی تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے جیسا کہ بتایا گیا، تقریباً چھ مہینے پہلے دیپو ساہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جسمیں سروج پاسوان نے دیپو ساہ کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی لیکن اسے پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی، جسکی بنیاد پر پولس نے اسے رہا کر دیا تھا، جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد اہل خانہ کا الزام ہے کہ دیپو اور بھور پاسوان قتل میں ملوث ہیں، دوسری جانب سہسرام صدر ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔