نا معلوم مجرموں نے ماں بیٹی کو کیا قتل، تحقیقات جاری

تاثیر  ۱۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ(سالک کوثر امام)ضلع کے تحت صدر تھانہ حلقے کے نیا بازار کے نزدیک اُچی سنگھ پرائمری اسکول کی آدھی تعمیر شدہ عمارت کے احاطے میں ماں اور بیٹی کا قتل کر دیا گیا ہے۔  دوہرے قتل کے اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہر روز کی طرح ماں بیٹی صبح سویرے گھر سے پھول توڑنے کے لیے نکلی تھیں اسی درمیان نڈر مجرموں نے ماں بیٹی پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔  لاش پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔  دوہرے قتل کے اس واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
 مرنے والوں کی شناخت وکاس کمار کی 40 سالہ بیوی رنکو دیوی اور 13 سالہ بیٹی نینا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔  واقعے کے بعد لاش کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔  پولیس کو جیسے ہی دوہرے قتل کی اطلاع ملی تو کہرام مچ گیا۔  دریں اثنا، اس معاملے میں صدر کے ڈی ایس پی آلوک کمار نے کہا کہ ہمیں صبح اطلاع ملی کہ ماں بیٹی کا قتل کر دیا گیا ہے۔  جس کے بعد وہ موقع پر پہنچے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ جائے وقوعہ سے چاقو برآمد ہوا ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔  تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ واقعے کی اصل وجہ کیا تھی۔