آنجہانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

تاثیر  ۲۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 25 ستمبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راجندر نگر روڈ نمبر 3 میں واقع پارک میں آنجہانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش پر منعقدہ سرکاری تقریب میں ان کے مجسمہ پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار،ریوینو اور زمینی اصلاحات کے وزیر اور بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر مہیشور ہزاری، گنے کی صنعت کے وزیر کرشن نندن پاسوان،رکن اسمبلی ارون کمار سنہا، قانون ساز کونسل کے رکن سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، بہاراسٹیٹ سٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری کمار روی، اروند کمار سنگھ سمیت سماجی اورسیاسی کارکنوں اور دیگر معززین نے بھی آنجہانی پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجا، بھجن کیرتن اور بہار کے گیت گائے گئے۔