تاثیر ۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 03 ستمبر: منگل کو ممبئی سے متصل امبرناتھ شہر کے آنند نگر ایم آئی ڈی سی میں واقع رادھے کرشنا بیکرز کمپنی میں بسکٹ بنانے والی مشین میں پھنس جانے سے 3 سالہ بچے کی موت ہو گئی۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کی ٹیم نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الہاس نگر کے سرکاری سینٹرل اسپتال بھیج دیا۔
پولس کے مطابق بہار کی رہنے والی پوجا چوہان چند روز قبل امبرناتھ ایم آئی ڈی سی میں بسکٹ بنانے والی کمپنی رادھے کرشنا بیکرز میں کام کرنے آئی تھی۔ گھر میں اس کے 3 سالہ بیٹے آیوش کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا، اس لیے وہ اسے اپنے ساتھ کام پر لے آئی۔