تاثیر ۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سارن،04ستمبر:بہار کے چھپرا میں بالکونی گرنے سے 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ منگل کی دیر رات مہاویری اکھاڑہ میں آرکسٹرا پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلع میں اسوا پور میلے کے لیے آرکسٹرا کو بلایا گیا تھا۔ ہزاروں افراد کا مجموعہ تھا۔ اس دوران ایک مکان کی بالکونی گر گئی جس کے باعث وہاں موجود 100 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جس کی وجہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی ویہاں پر موجود لوگ بھیڑ کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ بالکونی میں کھڑے آرکسٹرا دیکھ رہے تھے۔آرکسٹرا کے دوران بالکونی گر گئی: بتایا جاتا ہے کہ چھت پر چڑھنے والے سینکڑوں افراد اچانک نیچے گر گئے جس کی وجہ سے موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ا