تاثیر ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 10 ستمبر:منگل کی صبح تھانے ضلع کے گھوڈبندر روڈ پر اوولا سگنل کے قریب ایک ایس ٹی بس میٹرو کے ستون سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر آسکر اور ٹائٹن اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانے ایس ٹی ڈپو کے اہلکاروں نے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو کھینچ کر ڈپو پہنچایا۔ معلومات کے مطابق، مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کی ایک بس منگل کی علی الصبح بے قابو ہوگئی اور گھوڈبندر روڈ پر میٹرو کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور بس میں سوار 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔