تاثیر ۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فرید آباد، 8 ستمبر: ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا اتوار کو فرید آباد پہنچے۔ انہوں نے یہاں سابق وزیر آنجہانی شیوچرن لال شرما کی برسی پر منعقدہ خراج عقیدت اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے آرتی سنگھرش نامی کتاب کا اجراء بھی کیا۔ 2004 سے 2014 تک کانگریس حکومت میں چیف منسٹر رہنے کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہریانہ میں تیزی سے کام کیا اور ہریانہ کو نمبر ون بنایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہریانہ میں فی کس آمدنی اور فی کس سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کام کیا۔ ہریانہ کو امن و امان یا نوکریاں دینے میں نمبر ون بنا دیا ۔ آج ہریانہ میں بے روزگاری پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اگر ہم ان سب سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو کانگریس کو جتائیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے آج سابق وزیر آنجہانی شیوچرن لال شرما، این آئی ٹی کے کانگریس ایم ایل اے نیرج شرما کے والد کو ان کی برسی پر گول پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران بھوپیندر سنگھ ہڈا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ تمام باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کو ترقی کی ضرورت ہے اور ہریانہ کی ترقی کے لیے کانگریس کو جتانا ہوگا۔