تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، یکم ستمبر:۔ منی پور کے امپھال مغربی ضلع کے تحت کانگچپ علاقے کے کویتارو گاؤں میں گولہ باری کے واقعے نے ریاست میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ اتوار کی سہ پہر کوکی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک اہلکار کے مطابق اتوار کی دوپہر تقریباً 2 بجے، مشتبہ کوکی انتہا پسندوں نے امپھال مغربی ضلع کے کانگچپ علاقے کے کاوترو گاؤں میں فائرنگ کی۔ ایک خاتون، سوربالا نگنگبم (31)، اس کے 12 سالہ بچے اور ایک اور شخص کو گولی مار دی گئی۔ جب ان لوگوں کو لینگفیل کے ‘ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز’ لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے سوربالا نگنگبام کو مردہ قرار دیا۔