نئی تعلیمی پالیسی نہ اپنانے والی ریاستوں کو دوبارہ غور کریں: نائب صدر

تاثیر  ۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 08 ستمبر: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج تمام لوگوں سے کم از کم ایک شخص کو خواندہ بنانے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ان ریاستوں سے اپیل کی جنہوں نے ابھی تک نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کو اپنایا نہیں ہے۔ انہوں نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی یوم خواندگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئی تعلیمی پالیسی ملک کے لیے ایک بڑی تبدیلی لانے والی ہے۔ “یہ قومی تعلیمی پالیسی ہمارے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں اور توانائی سے فائدہ اٹھانے کا اختیار دیتی ہے، جس میں تمام زبانوں کو اہمیت دی گئی ہے۔ ملک کے اداروں کا داغدار کرنے اور توہین کرنے والے لوگوں ک تئیں آگاہ کرت ہوئے دھنکھڑ ن ان گمراہ لوگوں کو راستہ دکھانے ی اپیل کی جو بھارت ک موثر ترقی کو قبول کرنے میں اہل نہیں ہیں اور زمینی حقیقت کو نہیں پہچان رہے ہیں ۔