وزارت ترقی کو نیوٹریشن ٹریکر انیشی ایٹو کے لیے ای گورننس 2024 کے میدان میں قومی ایوارڈ ملا

تاثیر  ۴  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 ستمبر: خواتین اور اطفال بہبود کی وزارت کو نیوٹریشن ٹریکر پہل کے لیے ای گورننس 2024 (گولڈ) کا قومی ایوارڈ ملا ہے۔ یہ ایوار حکومتی کارروائی ،ری انجینئرنگ اور ڈیجیٹیل تبدیلی کے لئے نیوٹریشن ٹریکر پہل کو دیا گیا ہے ۔نیوٹریشن ٹریکر بچوں کے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بناتا ہے اور ان کی غذائیت کی نشوونما کا جائزہ لے کر 0 سے 6 سال کی عمر کے بچوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنا نے کی سمت میں ایک اہمقدم اٹھاتے ہوئے مشن پوشن 2.0 نے اپنی ماہانہ ترقی نگرانی پہل ۔پوشن ٹریکر کے ذریعہ لاکھوں نوجوان زندگی کی ترقی پر نظر رکھنے میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔