ٹیچرس ڈے موقع پر نارائن میڈیکل کالج میں عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو پیش کیا گیا عقیدت کا خراج

تاثیر  ۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ٹیچرس ڈے کے موقع پر آج نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار میں سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے کام کو یاد کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر انکی تصویر پر گلپوشی کی گئی اور موجود اساتذہ نے یوم اساتذہ پر اظہار تشکر کیا ۔  پروگرام کے آغاز شمع افروزی کر، کیک کاٹ کر کیا گیا اور اسطرح ڈاکٹر کرشنن کی سالگرہ منائی گئی ۔ اس موقع پر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہیندر کمار سنگھ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ، رجسٹرار ڈاکٹر ابھیشیک کامندو، نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرالال مہتو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ، وائس چانسلر ڈاکٹر راجہ سنگھ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پرنسپل ڈاکٹر اشوک دیو، اسسٹنٹ رجسٹرار اجئے کمار، سنگھ وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زندگی میں اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس دن اساتذہ کے تئیں لگن کے عزم کا اعادہ کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ ہماری زندگیوں میں چھائے اندھیروں کو دور کرکے روشنی کی طرف لے جاتے ہیں اور زندگی میں جو بھی ترقی ہوتی ہے اس میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ مقررین نے معاشرے اور قوم کی ترقی میں اساتذہ کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انہیں یاد کیا ۔ اس موقع پر نارائن میڈیکل کالج کے تمام شعبہ جات کے چیئرمین، اساتذہ اور ملازمین موجود تھے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پروین کمار، منیش کمار، امیت کمار وغیرہم نے اہم کردار ادا کیا ۔