پدم ایوارڈ 2025 – نامزدگی کی تاریخ 15 ستمبر تک

تاثیر  ۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 ستمبر: یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈ -2025 کے لیے نامزدگی 15 ستمبر تک کھلے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء￿ نیشنل ایوارڈز پورٹل https://awards.gov.in جا کر اپنی نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ سال 1954 میں قائم ہونے والے ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے تحت لوگوں کو ‘بہترین کام’ کے لیے اعزاز دیا جاتا ہے۔ پدم ایوارڈ تمام شعبوں جیسے فنون، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ میں خصوصی اور غیر معمولی کامیابیوں اور خدمات کے لیے دیئے جاتے ہیں۔