پٹنہ میں موسلا دھار بارش ، 19 اضلاع کے لیے الرٹ جاری

تاثیر  ۴  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ4ستمبر:راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی دوپہر اچانک موسم کا موڈ بدل گیا۔ صبح سے تیز دھوپ اور شدید گرمی کے بعد دوپہر ایک بجے اچانک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے باعث لوگوں کو گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ اب تک مانسون کے موسم میں بہار میں جون ، جولائی اور اگست میں مسلسل تین مہینوں تک معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس رفتار سے بہار میں بارش ہو رہی ہے۔ اس سے بہت زیادہ بارش کی تلافی ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے ریاست کے اورنگ آباد ، کیمور (بھبھوا) ، روہتاس ، بھوجپور ، پٹنہ ، سارن ، بکسر ،ویشالی ، مونگیر اور مظفر پور اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ ان اضلاع میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس موسم میں لوگوں سے بارش کے دوران کھلے میدانوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ بجلی کی تاروں سے دور رہیں اور اونچے درختوں میں پناہ نہ لیں۔