کھڑی ٹرک سے ٹکرائی ایک مسافر بس،تین افراد جاں بحق،درجن سے ذائد شدید زخمی

تاثیر  ۳۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

               سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ‌) روہتاس ضلع چناری تھانہ علاقہ صابرآباد کے قریب آج صبح پانچ بجے جی ٹی روڈ فور لین پر ایک تیز رفتار بس بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں تین میں سے ایک کی موت موقع پر ہی ہو گئی اور دو افراد دوران ہی فوت کر گئے جبکہ ایک درجن سے زائد افراد شدید طور ت زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام مسافر راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے رہنے والے ہیں اور پنڈ دان ​​کیلئے گیا جا رہے تھے، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے ۔ موقع پر جمع ہوئے گاؤں والوں نے پولس کو اسکی اطلاع دی اور زخمیوں کو باہر نکالنا شروع کر دیا ۔ اطلاع پر پہنچی پولس نے سبھی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال ​​بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو صدر اسپتال سہسرام ​​کے ہی ٹراما سینٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔  مرنے والوں میں بالو سنگھ کی عمر 61 سال، نریندر سنگھ عمر 50 سال اور گوردھن سنگھ عمر 52 سال ہے، زخمیوں میں ظالم سنگھ، نومو کنڑ، فتح سنگھ، نارائن سنگھ، برجراج سنگھ، نیپال سنگھ، راجندر سنگھ اور کئی خواتین شامل ہیں ۔ چناری پولس اسٹیشن انچارج رنجن کمار نے بتایا کہ صابرآباد میں جی ٹی روڈ فور لین پر ٹاٹا موٹرس کے بالکل سامنے ٹرک اور بس کے درمیان ہوئے تصادم میں تین افراد کی موت ہوگئی اور ایک درجن سے ذائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، پولس نے مذکورہ بس اور ٹرک کو ضبط میں لے لیا ہے ۔