سری لنکا کا 21 سالہ کرکٹر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

تاثیر  ۱۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن ، ۱۶؍ستمبر:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کیٹیگری میں اگست کے ماہ کے لیے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔اگست کے لیے سری لنکا کے 21 سالہ آل راؤنڈر دونتھ ویلالاگے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔دونتھ ویلالاگے کو اگست کی پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ویلالاگے سری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلزبھی نامزدگیوں میں شامل تھے۔