تاثیر ۱۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چٹائی بوریا مٹی کے برتن ، یہی تھے گھر میں سامان محمد : غفران اشرفی
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مرکزی نوجوان سیرت کمیٹی کے زیرِ اہتمام، کمیٹی صدر محمد آزاد خان منہاج عالم، جنرل سکریٹری عمران الفضل خان مالٹو و دیگر نوجوانوں کی کاوشوں سے سہسرام کے محلہ شاہ کبیر گنج میں ربیع الاول اور یوم آمد سرکار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور عرس پاک حضرت صابر پاک کلیری اور فیضان شاہ کبیر درویش رح، شاہ شمس الحق دیوان رح، شاہ جلال پیر رح، شاہ بوڑھن دیوان رح، پیر محمد شاہ فردوس رح و دیگر اولیائے سہسرام کی مناسبت سے مورخہ 16ستمبر کی شب بچوں کا انعامی نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جسمیں سیکڑوں بچوں نے حصہ لیا جہان پہلے انعام کا مستحق بارہ دری سہسرام کا بچہ شمائل احمد، دوسرے انعام کا مستحق مدار دروازہ سہسرام کا بچہ محمد مہروز تبریز اور تیسرے انعام کی مستحق محلہ منڈی کشور خان سہسرام کی بچی علیشہ پروین رہی وہیں کبیر گنج سہسرام کی بہت چھوٹی بچی زینب ضیاء کے ساتھ تین بچیوں کو خصوصی انعام دیا گیا ۔ مورخہ خ17ستمبر 2024 کی شب زیر صدارت حضرت سید شاہ غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ کریمیہ بیتھو شریف گیا بہار ایک کامیاب کل ہند 49واں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی و مہمان اعزازی کے طور پر معروف سماجی خدمتگار ککو خان اور سرتاج عالم موجود رہے جسمیں ملک ہندوستان کے کئی صوبوں مثلأ بہار جھارکھنڈ بنگال اتر پردیش مدھیہ پردیش اڑیسہ و دیگر علاقوں سے معروف نعت خواں حضرات کی شرکت ہوئی، سبھی نے اپنی اواز انداز ادائیگی اور بہترین کلام سے پورے شرکاء و سامعین کو نور ایمانی کے ماحول میں ڈوبنے کو مجبور کر دیا، ٹھاٹھے مارتا سامعین کا جم غفیر پوری شب تک ہٹنے کا نام نہیں لے رہا تھا، کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا آغاز حافظ و قاری پیش امام مسجد شریفیہ سہسرام حضرت شبیر احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جن شعراء نے اپنے کلام سے نوازا انکے اسمائے گرامی ہیں صدر مشاعرہ حضرت غفران اشرفی، بزرگ شاعر اختر امام انجم سہسرام ی، ظفر اورنگ آبادی، اختر پرواز، ضیاء اللہ ہنر پلاموی، شکیل رہبر چین پوری، حسن طالب، سیف مراد آبادی، شان علی گیاوی، رضی اسمائیلی، فردین رضا، مثال الدین مثال، تنویر اختر رضوی وغیرہم مشاعرہ نماز فجر سے قبل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔