تاثیر ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امراوتی ، 11 ستمبر:مہاراشٹر میں آر ٹی او ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے اپنے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ریاست بھر میں 24 ستمبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ ایمپلائز یونین آر ٹی او کے ریاستی نائب صدر انیل منکر نے آر ٹی او امراوتی کے ذریعے حال ہی میں ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنر وویک بھیمنوار کو غیر معینہ ہڑتال کے سلسلے میں نوٹس دیا ہے۔ حکومت نے دو سال قبل موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ آر ٹی او ڈیپارٹمنٹ کے لیے اعداد و شمار کو منظوری دی ہے۔ اب ملازمین میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کمشنر کی سطح پر انتظامیہ تکنیکی بنیادیں تلاش کر کے ملازمین کی پروموشن کو منظوری نہیں دے رہی ہیں۔
‘اکریتی بندھا ‘کے نام پر ریاست بھر میں ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ اور محکمہ ریونیو میں ٹرانسفر کیا جا ریا ہے۔ جس کا اثر پورے مہاراشٹر کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس غیر منصفانہ ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ملازمین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک طرف تو دو سال سے ریاست میں سکیم کے نام پر ملازمین کو سینئر عہدوں پر ترقی دیئے بغیر ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف محکمہ ریونیو کے مطابق تبادلے کئے جا رہے ہیں۔ اکریتی بندھا کے مطابق پوسٹ کے سروس انٹری رولز پچھلے دو سالوں سے بغیر کسی فیصلے کے پڑے ہیں، کیونکہ ٹرانسپورٹ کمشنر کی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے، سروس انٹری رولز زیر التوا ہیں، جس کے نتیجے میں ملازمین ترقی سے محروم ہے۔ ریاست میں آر ٹی اوز کے کام کاج کو لے کر کوئی اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین اور خاص کر عوام کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ تنظیم کے مطالبے کے مطابق تشکیل دی گئی کالسکر کمیٹی کی رپورٹ گزشتہ پانچ سالوں سے ٹھنڈے بستہ میں ڈال دی گئی ہے۔