ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

تاثیر  ۱۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،16ستمبر:ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فلوریڈا میں پیش آئے فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ قاتلانہ کوشش تھی۔سیکرٹ سروس ایجنٹس نے گالف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جو پیچھے 2 بیگ، رائفل اور کیمرہ چھوڑ گیا تھا۔مارٹن کاو?نٹی شیرف کے مطابق مذکورہ مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔