تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد، اقلیتی وکلاء بڑی تعداد موجود تھی۔
بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کل سے شروع ہوگی، اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبران بننے کا ہدف ہے۔
دہلی: اقلیتی مورچہ نے بھی 2 ستمبر سے شروع ہونے والی بی جے پی کی رکنیت سازی مہم 2024 کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اقلیتی مورچہ کا ہدف 50 لاکھ ممبران بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں مورچہ نے ہفتہ کی شام تیس ہزاری کورٹ میں اقلیتی وکلاء کے ساتھ ایک رکنیت سازی مہم ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت ایڈوکیٹ ذیشان نے کی جبکہ ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے رہنمائی کی۔ اس موقع پر دہلی کے ریاستی صدر انیس عباسی سمیت اقلیتی وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سطح پر ممبر سازی مہم کا آغاز 2 ستمبر سے کیا جائے گا۔ جس کے دوران 2 ستمبر کو شام 5 بجے پارٹی صدر جے پی نڈا خود وزیر اعظم نریندر مودی کو ممبر بنا کر اس مہم کا آغاز کریں گے۔ مہم آج 2 ستمبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مورچہ دو مرحلوں میں بنیادی قومی رکنیت مہم چلائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت یہ مہم 2 ستمبر سے 25 ستمبر تک اور دوسرے مرحلے کے تحت یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ بی جے پی کا رکن بننے کے لیے ٹول فری نمبر 8800002024 جاری کیا گیا ہےجس پر کوئی مسڈ کال دے کر بی جے پی کا ممبر بن سکتا ہے۔ ملک میں کوئی بھی شخص چار جہتوں کے ذریعے پارٹی کی رکنیت لے سکتا ہے۔مس کال کے ذریعےکیو آر کوڈ کے ذریعے، نمو ایپ کے ذریعے اور بی جے پی کی ویب سائٹ (bjp.org) کے ذریعے۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتی مورچہ صوفی برادری کے پاس بھی جائے گا اور ارکان کی بھرتی کرے گاجس کے لیے 14000 صوفی سماواد کی ٹیم کام کرے گی۔ اسی طرح ’’شکریہ مودی جی‘‘ مہم سے وابستہ 22 لاکھ اقلیتی بہنیں اور ’’مودی مترا‘‘ بھی اس مہم میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 24 ہزار منڈل، ریاستی اور ضلع سطح کے عہدیداروں میں سے ہر ایک کو 100 ممبر بننے کا ہدف دیا گیا ہے۔ وہ ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد ہی دوبارہ افسر بنے گا۔
فیصل ممتاز
نیشنل معاون میڈیا انچارج
بی جے پی اقلیتی مورچہ
رابطہ نمبر: 9837551110